’اپنی چھت اپنا گھر اسکیم‘ کے تحت قرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا

اتوار 27 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کے حجم میں نمایاں اضافہ کردیا ہے، جس کا مقصد 2028 تک 5 لاکھ خاندانوں کو ذاتی گھر کی تعمیر کے لیے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ فیصلہ سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے پروگرام کی اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی

سیکریٹری ہاؤسنگ نے اجلاس کے دوران بتایا کہ اب تک 60 ہزار سے زیادہ خاندان اس اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ حکومت کو پروگرام کے آغاز سے لے کر اب تک 15 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

نورالامین مینگل کے مطابق سال 25-2024 کے لیے قرضوں کی فراہمی کا ہدف 47 ہزار خاندان تھا، تاہم ہدف سے بڑھ کر 51 ہزار سے زیادہ خاندانوں کو قرضہ جات جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس اسکیم کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قرضوں کی تقسیم بلاامتیاز اور شفاف طریقے سے جاری ہے، اور نئے مکان مالکان سے ملاقات کے دوران ان کے چہروں پر خوشی اور اطمینان دیکھ کر اس منصوبے کی افادیت مزید واضح ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کوشش ہے کہ پنجاب کا کوئی شہری بغیر چھت کے نہ رہے‘، وزیراعلیٰ پنجاب

حکام کے مطابق آئندہ سالوں میں اس پروگرام کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا تاکہ متوسط اور کم آمدنی والے خاندانوں کو اپنے ذاتی گھر کا خواب پورا کرنے میں آسانی میسر آ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ