پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال

اتوار 27 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات اور اسلام آباد کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں یو اے ای نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت باقاعدہ طور پر فعال کردی ہے۔

اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ 24 جون 2025 کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران اس اقدام پر اتفاق ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق

اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزا کی شرط سے استثنیٰ دینے کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، جس کے مطابق معاہدہ دستخط کے 30 دن بعد نافذ العمل ہونا تھا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ سہولت اب 25 جولائی 2025 سے مکمل طور پر نافذ ہو چکی ہے، جس کے تحت پاکستانی سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز بغیر ویزا متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ معاہدے کے تحت اماراتی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو بھی پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ویزا فری انٹری کی سہولت حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور قریبی تعلقات کا مظہر ہے اور سرکاری سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟