شام میں نئی انتظامیہ کے تحت پہلا پارلیمانی انتخاب ستمبر میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق انتخابی عمل کے نگران محمد طٰہٰ نے بتایا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 15 سے 20 ستمبر کے درمیان متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کا شام میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے اور حتمی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یہ انتخابات نئی انتظامیہ کے قیام کے بعد ایک اہم سیاسی پیشرفت سمجھے جا رہے ہیں۔