انگلینڈ نے ویمنز یورپین فٹبال چیمپیئن شپ 2025 کا فائنل جیت لیا، جس میں اس نے اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-1 سے شکست دی۔ میچ کا اختتام مقررہ وقت اور اضافی وقت میں 1-1 گول سے ہوا تھا۔
فائنل میچ 27 جولائی کو بیسل کے سینٹ جیکب پارک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں 34,200 سے زائد تماشائی شریک ہوئے۔ اسپین نے میچ میں زیادہ تر وقت گیند پر کنٹرول رکھا اور پہلا گول 24ویں منٹ میں ماریونا کے ذریعے کیا۔ انگلینڈ نے 56ویں منٹ میں الیسیا روسو کے گول سے مقابلہ برابر کردیا۔
مزید پڑھیں: یورو 2024 فائنل میں پہنچنے پر انگلینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کو بادشاہ چارلس کی مبارکباد

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں انگلینڈ کی گول کیپر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 پنالٹی روکیں، جبکہ اسپین کی 2 کھلاڑیوں نے نشانہ خطا کیا۔ چلو کیلی کے فائنل پنالٹی گول نے انگلینڈ کو تاریخی یورپی چیمپیئن شپ کا پہلا ٹائٹل دلوایا۔