ٹرمپ پر گالف میں دھوکہ دہی کا الزام، ویڈیو وائرل

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جب اسکاٹ لینڈ کے ٹرن بیری گالف کورس پر گالف کھیلتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں مبینہ طور پر ان کا کیڈی (مددگار) ایک بال کو بہتر جگہ پر پھینکتا ہوا نظر آ رہا ہے، جسے ناقدین نے کھیل میں ’دھوکہ دہی‘ قرار دیا ہے۔

یہ واقعہ اس ہفتے کے اختتام پر اس وقت پیش آیا جب ٹرمپ نے اپنے بیٹے ایرک اور امریکی سفیر وارن اسٹیفنز کے ہمراہ 18 ہولز کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور نیتن یاہو کیخلاف ایرانی علما کا فتویٰ، مسلمانوں سے کیا اپیل کی گئی؟

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر شدید ردعمل دیا، کچھ نے مذاق اُڑایا، جبکہ کچھ نے اسے صدر کے کردار پر سوالیہ نشان قرار دیا۔

یہ تنازع اُس وقت مزید نمایاں ہوگیا جب کتاب ’کمانڈر ان چیٹ: ہاؤ گالف ایکسپلینز ٹرمپ‘ کے مصنف معروف اسپورٹس رائٹر رک رائلی نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ٹرمپ گالف میں باقاعدہ دھوکہ دیتے ہیں۔

ان کے مطابق گالف سائیکل سوار کے نیکر جیسا ہے، جو انسان کی شخصیت بے نقاب کرتا ہے، اور ٹرمپ کی شخصیت اس کھیل میں بھی جھلکتی ہے۔

صدر ٹرمپ یا وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ان پر گالف کھیلتے ہوئے اخلاقی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا ہو، مگر تازہ ویڈیو نے ایک بار پھر ان کی دیانت داری پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟