’کھیل کو کھیل ہی رہنے دو‘، دانش کنیریا بھارتی ٹیم کی منافقت پر پھٹ پڑے

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا نے بھارت کی جانب سے کھیل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں دانش کنیریا نے ورلڈ چمپیئنز لیگ (WCL) کے بائیکاٹ اور ایشیا کپ میں پاکستان سے مقابلے کو منافقانہ رویہ قرار دیا۔

دانش کنیریا نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے ورلڈ چمپیئنز لیگ (WCL) میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے اسے قومی فریضہ قرار دیا، لیکن اب جب ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنا ہے تو یہ بالکل قابل قبول ہے؟ اگر پاکستان سے کرکٹ کھیلنا ٹھیک ہے، تو پھر ورلڈ چمپیئنز لیگ (WCL) میں بھی کھیلنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: ’کھیل جاری رہنا چاہیے‘، گنگولی کا پاک بھارت ایشیا کپ ٹاکرے پر تبصرہ

انہوں نے مزید کہا کہ جب دل چاہے قوم پرستی کا راگ الاپنا، اور جب فائدہ نظر آئے تو سب کچھ بھول جانا، یہ رویہ قابل افسوس ہے۔ کھیل کو کھیل ہی رہنے دیں، اسے پروپیگنڈا نہ بنائیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں بھارت نے بعض بین الاقوامی کھیلوں میں پاکستان کی شرکت یا شمولیت پر اعتراضات اٹھائے تھے، تاہم ایشیا کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کو تیار ہے، جس پر دانش کنیریا سمیت متعدد حلقوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp