خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل گورننس کی بڑی پیشرفت: وزیر اعلیٰ نے پہلی ای-سمری پر دستخط کر دیے

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری امور کو پیپر لیس بنانے کی جانب نمایاں پیشرفت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبر پختونخوا کی آئینی قیادت پر نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کا اعتماد

وزیر اعلیٰ نے پہلی باضابطہ ای-سمری پر ڈیجیٹل دستخط کر کے اس نظام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

ترجمان کے مطابق پہلی ای-سمری اتوار کے روز آن لائن سسٹم کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو موصول ہوئی، جس پر انہوں نے فوری طور پر ڈیجیٹل دستخط ثبت کیے۔

اس اقدام کو دفتری نظام میں شفافیت، وقت کی بچت اور وسائل کے ضیاع سے بچاؤ کی سمت ایک بڑی پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں ڈیجیٹل نوٹ پارٹ کا بھی اجرا کیا جائے گا، جبکہ سرکاری مراسلے، اعلامیے، حکم نامے اور کابینہ اجلاسوں کے ورکنگ پیپرز سمیت تمام دفتری امور کو ای-سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام تاخیری حربوں کے خاتمے، محکموں کی استعداد کار بڑھانے اور عوامی خدمات کو مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: دہشتگردوں کے مقابلے میں پولیس کی اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی کیسے کام کرے گی؟

حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو مکمل طور پر ’ڈیجیٹل خیبرپختونخوا‘ بنانے کے لیے ڈیجیٹل گورننس روڈ میپ کے تحت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق متعدد عوامی خدمات پہلے ہی ڈیجیٹائز کی جا چکی ہیں، اور حکومت اسی رفتار سے مزید سروسز کو آن لائن نظام میں لانے کے لیے کوشاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی