اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد کارروائیاں

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر ٹریفک انفورسمنٹ مہم کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتے بھرپور کارروائیاں کیں۔

ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2,349 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟

رپورٹ کے مطابق دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 1,655 موٹر سائیکلیں اور 694 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔ لین کی خلاف ورزی پر 805 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی، جب کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے 114 افراد کو روکا گیا۔

غیر قانونی پارکنگ اور مخالف سمت میں گاڑی چلانے پر علیحدہ علیحدہ 872، 872 ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

فینسی نمبر پلیٹس لگانے پر 1,325، سگنل کی خلاف ورزی پر 1,077 اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر 1,522 افراد کے خلاف بھی قانونی اقدامات کیے گئے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد، کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 15 دنوں میں کیا کارروائیاں کیں؟

انہوں نے کہا کہ زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا چکی ہے اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

سی ٹی او نے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی شہری بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے سڑک پر نہ آئے، ساتھ ہی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں اور قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم