بھارت کے سابق وزیرداخلہ اور کانگریس رہنما پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، حملہ آور بھارتی شہری تھے۔
یہ بھی پڑھیں:برازیل میں برکس اجلاس: پہلگام حملے پر بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی
انہوں نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ کیا حملہ آوروں کی شناخت پاکستانی کے طور پر کی گئی ہے؟
چدمبرم کے مطابق حملہ آوروں نے دہشتگردی کی تربیت بھارت میں ہی حاصل کی۔
بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ حملہ آوروں کو پکڑا گیا، نہ ان کی شناخت ہوئی، صرف چند افراد کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کرنے کی خبریں آتی ہیں۔
چدمبرم نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی خاموشی اور آپریشن سندور پر حکومت کی عدم شفافیت پر بھی سوالات اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں:’یہ پہلگام واقعے کا جشن منا رہے ہیں‘، ششی تھرور کے گانا گانے پر بھارتی صارفین کی تنقید
بی جے پی نے ان کے بیان پر سخت ردعمل دیا اور اسے پاکستان کو ’کلین چٹ‘ دینے کے مترادف قرار دیا۔
چدمبرم نے غزہ کے حالات پر بھی بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عورتیں اور بچے بھوک اور بمباری سے مر رہے ہیں، مگر دنیا خاموش ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی جسے بھارت نے مسترد کر دیا۔