کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی مذاکرات آج، چین اور امریکا بھی شامل

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پتر جایا (ملائیشیا): کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان سرحدی تنازع پر حالیہ خونریز جھڑپوں کے خاتمے کے لیے پیر کو ملائیشیا میں جنگ بندی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ مذاکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر پیش رفت کی جا رہی ہے، جبکہ چین بھی مذاکرات میں شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ، کمبوڈیا لڑائی نے پاک بھارت تنازع کی یاد دلا دی، جنگ بندی کا خواہاں ہوں، ٹرمپ

کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مانت اور تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھومتھم ویچایہ چائی کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات کا مقصد فوری جنگ بندی اور امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔

تھائی حکومت نے کمبوڈیا کی نیت پر شکوک ظاہر کیے ہیں اور کہا ہے کہ کمبوڈین فوج کی طرف سے حملے جنگ بندی کی سنجیدگی پر سوال اٹھاتے ہیں۔ ادھر امریکا اور چین دونوں فریقین کے درمیان ثالثی کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کا سرحدی تنازع شدت اختیار کر گیا، ایک دوسرے پر فضائی حملے اور راکٹ باری

فوجی جھڑپیں جمعرات سے جاری ہیں، جن میں اب تک 34 افراد ہلاک اور 134,000 سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ تقریباً 4 لاکھ کمبوڈین مزدور تھائی لینڈ سے واپس لوٹ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان