کراچی کلفٹن سے نوجوان مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب سنسان علاقے سے ایک نوجوان مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ محظور علی نے کلفٹن میں چائنہ پورٹ سے ایک نوجوان لڑکی اور لڑکے کہ لاش ویرانے سے برآمد ہوئی ہے، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گا، مقتولین کی شناخت ساجد مسیح اور ثنا آصف کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لوئر کرم، 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کے قریب سے 9 ایم ایم پستول کے 2 خول ملے ہیں، جس سے شبہ ہے کہ دونوں کو موقع پر ہی قتل کیا گیا۔ لاشوں کی حالت سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ واردات چھ سے سات گھنٹے قبل پیش آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقام سڑک سے تقریباً ایک کلومیٹر اندر واقع ہے جہاں کار کے ذریعے پہنچنا ممکن نہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مقتولین کو موٹر سائیکل یا پیدل وہاں لایا گیا، یا ممکنہ طور پر تعاقب کر کے ان کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  فلیٹ سے 4 خواتین کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاشیں برآمد

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، بشمول ذاتی دشمنی، رشتے اور دیگر محرکات، مقتولین کے اہلخانہ سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ واقعے کے محرکات کو واضح کیا جاسکے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp