پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ گارڈ ز نے اپوزیشن اراکین کو گالیاں کیوں دیں؟

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں حکومتی رکن احسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی، واقعے کے دوران صوبائی وزیر ذیشان رفیق بھی ہاتھا پائی میں کود پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن کو تھپڑ دے مارا

وزیـر قانون صہیب بھرتھ، عاشق کرمانی اور دیگر ارکان بیچ بچاؤ کی کوشش کرتے رہے تاہم ماحول بدستور کشیدہ رہا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کرگئی جس کے بعد قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے خالد نثار ڈوگر اور شیخ امتیاز محمود کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کردیا۔ اس واقعے سے سیاسی تناؤ عروج پر تھا، اور ایوان کے اندر کی کشیدگی میڈیا ہال تک پھیل گئی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد ایوان کے باہر میڈیا ہال میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ایک بار پھر شدید کشیدگی دیکھی گئی۔ جب اپوزیشن ارکان صحافیوں سے گفتگو کے لیے میڈیا ہال پہنچے تو وہاں حکومتی ارکان بھی موجود تھے۔ اس دوران مبینہ طور پر حکومتی ارکان کے ساتھ موجود کچھ افراد جن میں سے کچھ کو ایم پی اے کے گارڈز قرار دیا جا رہا ہے، کی جانب سے اپوزیشن ارکان کو نازیبا اور ننگی گالیاں دی گئیں۔

اپوزیشن ارکان میں احمد مجتبیٰ، اسامہ، اعجاز شفیع، محمد علی اور خالد نثار ڈوگر شامل تھے، جنہیں گالیاں دی گئیں۔

ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ یہ نامعلوم افراد کہاں سے آئے اور وہ اپوزیشن ارکان کو گالیاں دینے کی جرات کیسے کررہے ہیں۔ انہوں نے اسے ایوان کے وقار کے منافی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کے باہر بھی کشیدگی، اپوزیشن کے 2 ارکان کی رکنیت معطل

یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب پنجاب اسمبلی کے اندر یا باہر اس طرح کی کشیدگی دیکھی گئی ہو۔ جون 2025 میں اپوزیشن کے 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کیا گیا تھا، جنہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی کی تھی۔ اس معطلی کو 22 جولائی 2025 کو مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی