اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا تجارتی محصولات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیر کی شب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں باہمی دلچسپی کے اہم امور، خصوصاً تجارتی محصولات پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ گفتگو گزشتہ جمعہ کو واشنگٹن میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے تسلسل میں ہوئی، جس میں دوطرفہ معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے محصولات کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو میں علاقائی و عالمی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون کا دائرہ مسلسل وسیع ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق

اس سے قبل اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کے درمیان واشنگٹن میں پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی تھی، جس میں 2 طرفہ تعلقات کو وسعت دینے، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، ٹیکنالوجی، اور معدنیات جیسے شعبوں میں تعاون پر بات کی گئی تھی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان امریکا تجارتی مذاکرات میں پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کے لیے امید ظاہر کی۔ اسحاق ڈار نے امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کو ایک پرکشش منزل قرار دیا۔

علاقائی سلامتی کے حوالے سے انسداد دہشتگردی تعاون اور امن کے فروغ کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی قیادت کی عالمی امن کے لیے کوششوں، خصوصاً پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی میں صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔

مزید پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار

مارکو روبیو نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے خطے اور دنیا میں امن کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستانی نژاد امریکی برادری کے دو طرفہ تعلقات میں پُل کا کردار ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!