پولیس کی بھاری نفری اداکار عامر خان کے گھر کیوں پہنچی؟ وجہ سامنے آگئی

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں پولیس کی گاڑیوں کو بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ کیا پولیس ان کی گرفتاری کے لیے آئی ہے یا ان کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے۔

اب عامر خان کی ٹیم کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ موجودہ بیچ کے آئی پی ایس ٹرینی افسران نے ان سے ملاقات کی درخواست کی تھی، جس پر عامر خان نے انہیں اپنے گھر پر مدعو کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی رہائش گاہ پر پولیس کا غیر معمولی دورہ، مداحوں میں بے چینی

 ٹیم ممبر کے مطابق عامر خان نے ماضی میں بھی کئی بیچز سے آئی پی ایس افسران سے ملاقاتیں کی ہیں۔ خاص طور پر اُن کی 1999 کی فلم ’سرفروش‘ کے بعد کئی ٹرینی افسران ان سے ملنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ایک سرکاری اہلکار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ افسران نے عامر خان کے گھر ’تعارفی ملاقات‘ کے لیے دورہ کیا تھا۔ اہلکار نے کہا ’یہ ایک خیرسگالی ملاقات تھی۔ وہ سب تربیتی آئی پی ایس افسران تھے جو عامر خان سے ملنا چاہتے تھے‘۔

واضح رہے کہ مداحوں نے عامر خان کو حال ہی میں فلم ’ستارے زمین پر‘ میں دیکھا، جس کی ہدایت کاری آر ایس پراسانا نے کی ہے۔ اس فلم کو عامر خان نے اپرنا پروہت اور روی بھاگچندکا کے ساتھ پروڈیوس کیا۔ یہ فلم 2007 کی مشہور فلم ’تارے زمین پر‘ کا تسلسل قرار دی گئی ہے، اور 20 جون کو سینماؤں میں ریلیز ہوئی۔

فلم میں عامر ایک باسکٹ بال کوچ کا کردار نبھاتے ہیں جو دس معذور افراد کی تربیت اور رہنمائی کرتے ہیں۔ فلم میں دیگر اداکاروں میں جنیلیا ڈی سوزا، ارؤش دتہ، گوپی کرشنا ورما، سموِت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، آشش پینڈسے، رشی شہانی، رِشب جین، نمن مشرا اور سمرن منگیشکر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید میانداد نے میری شادی برباد کی، عامر خان کا انکشاف

دوسری جانب عامر خان جلد ہی انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن 2025 میں بطور مہمان شرکت کے لیے تیار ہیں۔ یہ فلمی میلہ 14 سے 24 اگست تک جاری رہے گا، جس کا یہ 16 واں ایڈیشن ہو گا۔

اس موقع پر عامر خان کو بھارتی سنیما میں ان کی غیرمعمولی خدمات پر خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا، اور ان کی حالیہ فلم ’ستارے زمین پر‘ پر روشنی ڈالی جائے گی۔

اپنے بیان میں عامر خان نے کہاکہ میلبورن فلم فیسٹیول میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ وہ فیسٹیول ہے جو بھارتی سنیما کے تنوع اور گہرائی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ میں ناظرین سے گفتگو اور اپنی فلموں کے تجربات بانٹنے کا منتظر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ستارے زمین پر‘ میں ہم نے ایک ایسی کہانی پیش کی جو حساسیت کے ساتھ شمولیت اور نیورولوجیکل تنوع جیسے موضوعات کو اجاگر کرتی ہے، اور میں شکر گزار ہوں کہ یہ فلم بہت سے لوگوں کے دل کو چھو سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟