پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی کا معاہدہ

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بچوں کے کینسر سے بچاؤ کے لیے عالمی سطح پر ایک بڑی پیشرفت کرتے ہوئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت ہر سال 8 ہزار بچوں کو مفت کینسر ادویات فراہم کی جائیں گی۔ اس تاریخی معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ہیضہ کنٹرول پلان 2025-2028 کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔

وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ تقریب بچوں کی زندگیاں بچانے کے عزم کی علامت ہے۔ پاکستان آج عالمی چائلڈ ہوڈ کینسر میڈیسن پلیٹ فارم کا حصہ بن چکا ہے، جس کے تحت بچوں میں کینسر سے بچاؤ کی شرح کو 30 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سگریٹ نہ پینے والے افراد میں کینسر کا بڑھتا رجحان، وجہ کیا ہے؟

معاہدے کی اہم شقیں:

ہر سال 8 ہزار بچوں کو مفت کینسر کی ادویات فراہم کی جائیں گی۔
یونیسیف ادویات کی خریداری اور پاکستان تک ترسیل کی ذمہ داری سنبھالے گا۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشنWHO ، وزارتِ صحت کو تکنیکی اور عملی معاونت فراہم کرے گا۔
معاہدے کا مقصد کم آمدن والے ممالک میں بچوں کی 70 فیصد شرحِ اموات کو کم کرنا ہے۔

وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ معاہدہ بچوں کو کینسر جیسے موذی مرض سے بچانے کی ایک بڑی کوشش ہے۔ ہیلتھ کیئر کا اصل مقصد مریض کو بیمار ہونے سے بچانا ہے، صرف علاج کرنا نہیں۔ ہمارا خواب ایک صحت مند معاشرہ ہے، جس کی بنیاد ماں اور بچے کی صحت سے جڑی ہے۔ شرح پیدائش 3.6 ہونا ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، ہمیں اسے کم کرنے کی جانب توجہ دینا ہو گی۔ غذائی قلت کے شکار 43 فیصد بچے فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔

مزید پڑھیں: بچوں کے کینسر سے آگاہی کا عالمی دن: پی ایس ایل میچ میں خصوصی سرگرمیاں کیا ہوں گی؟

مصطفیٰ کمال نے صحت عامہ کے نظام کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسپتال تو بنا سکتے ہیں، لیکن بڑھتی ہوئی بیماریوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ اصل علاج روک تھام ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں، صاف پانی استعمال کریں، اور بچوں کو ویکسین ضرور دلائیں۔ آپ کے دروازے پر ورکرز ویکسین لے کر کھڑے ہوتے ہیں، والدین کو خود آگے بڑھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو بارہ بیماریوں سے بچانے کے لیے ویکسین پلانا ضروری ہے۔ پولیو سے مستقل معذوری سے بچنے کے لیے قطرے پلانا والدین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ صحت کے نظام کی بقا کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت نے عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، جی پی-اے سی سی ایم اور تمام شراکت دار اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے لیے ایک بڑا دن ہے۔ ہم صرف وعدے نہیں، عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ معاہدہ پاکستان کے لیے نہ صرف طبی میدان میں پیشرفت ہے بلکہ ایک ایسے صحت مند مستقبل کی بنیاد بھی، جہاں ہر بچہ بیماری سے محفوظ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن