اگر ایک بھی رافیل نہیں گرا تو مودی 35 طیارے قوم کو دکھائیں، کانگریس کا بھارت سرکار کو چیلنج

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ گرجیت سنگھ اوجلا نے وزیرِاعظم نریندر مودی کو چیلنج دیا ہے کہ وہ تمام 35 رافیل طیاروں کی عوامی نمائش کریں اور دنیا کو دکھائیں کہ آپریشن سندور کے دوران ایک بھی طیارہ تباہ نہیں ہوا۔

گرجیت سنگھ اوجلا کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اور عالمی برادری کو یقین دلانے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت یہ ثابت کرے کہ رافیل بیڑے کو کسی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو اپنے دعوؤں پر اعتماد ہے تو اسے چاہیے کہ وہ تمام طیاروں کو پریڈ میں پیش کرے تاکہ شکوک و شبہات کا ازالہ ہو۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے دوران 5 طیارے گرائے گئے، صدر ٹرمپ نے بھی تصدیق کر دی

انہوں نے یاد دلایا کہ حالیہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی یہ بیان دیا تھا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے 5 فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔ اوجلا کے مطابق، یہ بیان بھارتی دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے اور حکومت پر لازم ہے کہ وہ حقیقت سامنے لائے۔

مودی سرکار کے جھوٹ بے نقاب، رافیل گرنے کی تصدیق لوک سبھا کے رکن نے کردی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو اُس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب لوک سبھا کے رکن امریندر سنگھ راجا نے اعتراف کیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران رافیل لڑاکا طیارہ واقعاً تباہ ہوا تھا۔

امریندر سنگھ راجا نے انکشاف کیا کہ پنجاب کے علاقے بسیانہ ائیر فورس اسٹیشن کے قریب ایک لڑاکا طیارے کا پچھلا حصہ (ٹیل) گرا تھا، جس پر  BS-001 کا نشان واضح تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ٹیل رافیل طیارے کا تھا، اور اس واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی ایئر مارشل نے بھی طیارے کے گرنے کی ابتدائی تصدیق کی تھی، مگر بعد میں اسے غیر شناخت شدہ طیارہ قرار دے کر اصل حقیقت چھپائی گئی۔ درحقیقت بھارتی ایئر مارشل نے عوام سے حقائق چھپائے اور حادثے کی اصل نوعیت کو چھپانے کی کوشش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟