راولپنڈی کی تحصیل حسن ابدال میں جھاری کس نالے میں تیز بہاؤ کے باعث ویگو ڈالا بہہ گیا، جس میں سوار 10 افراد میں سے 5 کو ریسکیو 1122 نے زندہ نکال لیا جبکہ 4 خواتین اور ایک بچہ تاحال لاپتا ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 5 افراد لاپتا
لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں اور غوطہ خور موقع پر موجود ہیں۔ متاثرہ فیملی واہ کینٹ کی رہائشی ہے اور شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی۔ نالے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔