اولمپکس 2028: کرکٹ کے کوالیفائنگ فارمولے پر اتفاق، پاکستان کے لیے بُری خبر

بدھ 30 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ ایونٹ کے لیے کوالیفیکیشن ماڈل کو حتمی شکل دے دی ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ممکنہ طور پر ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکے گی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس (اے جی ایم) میں طے پانے والے فارمولے کے تحت علاقائی کوالیفکیشن ماڈل اپنایا گیا ہے، جسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی بھی حمایت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: 128 سال  بعد اولمپکس میں کرکٹ کی شاندار واپسی، مزید نئے کھیل کون سے شامل ہوں گے؟

اس نئے ماڈل کا مقصد کرکٹ کی دنیا بھر میں نمائندگی کو یقینی بنانا اور کھیل کے عالمی اثرات کو وسعت دینا ہے۔

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں مردوں کے ٹی20 کرکٹ ایونٹ میں صرف 6 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ان میں سے ایک جگہ میزبان ملک یعنی امریکا کو پہلے ہی دے دی گئی ہے جبکہ بقیہ 5 میں سے 4 ٹیمیں براعظمی درجہ بندی کی بنیاد پر براہ راست کوالیفائی کریں گی، جن میں بھارت (ایشیا)، آسٹریلیا (اوشیانا)، جنوبی افریقہ (افریقہ) اور برطانیہ (یورپ) شامل ہیں۔

اس فارمولے کے تحت پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیمیں بھی براہ راست کوالیفکیشن کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ نے اس ماڈل پر اعتراضات اٹھائے ہیں، تاہم امکان ہے کہ آئی سی سی بورڈ کی باقاعدہ منظوری کے بعد یہ فیصلہ برقرار رہے گا۔

چھٹی اور آخری جگہ کے لیے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم قیاس آرائیاں ہیں کہ یہ کوٹہ کیریبیئن جزائر کی نمائندہ ٹیم کو دیا جا سکتا ہے، جیسا کہ 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں بارباڈوس نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی۔

مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس 2028: بھارتی شائقینِ کرکٹ کے لیے مقابلوں کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز

لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کا ایونٹ 128 برس بعد اولمپک اسٹیج پر واپسی کا نشان ہوگا۔ اس سے قبل کرکٹ صرف ایک بار 1900 میں پیرس اولمپکس میں شامل کی گئی تھی، جہاں برطانیہ نے فرانس کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

2028 میں کرکٹ کا مقابلہ 12 جولائی سے 29 جولائی تک جاری رہے گا۔ خواتین کا فائنل 20 جولائی کو جب کہ مردوں کا فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی