لاس اینجلس اولمپکس 2028: بھارتی شائقینِ کرکٹ کے لیے مقابلوں کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے منتظمین کیلیفورنیا میں کھیلوں کے انعقاد کے باوجود امریکا کے مشرقی ساحل پر کرکٹ میچوں کی میزبانی کے امکانات تلاش کر رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد برصغیر پاک و ہند سے تعلق رکھنے والے کرکٹ شائقین کو زیادہ سے زیادہ شرکت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ایل اے 28 آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ کیسی واسرمین نے میڈیا کو بتایا کہ بات چیت جاری ہے اور نیویارک ممکنہ مقام کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ لاس اینجلس اور ہندوستان کے درمیان وقت کے فرق کے حل کے طور پر اچھا آپشن ہے۔ ایل اے میں پرائم ٹائم میچ کا مطلب ہندوستان میں صبح سویرے نشریات ہوں گی، جس سے شائقین کے لیے یہ بہت کم قابل رسائی ہوگا۔

مزید پڑھیں:2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ سمیت 5 نئے کھیل شامل

ان کا کہنا تھا کہ 9.5 گھنٹے کے فرق کے ساتھ کرکٹ کو نیو یارک منتقل کرنے سے ہندوستانی ناظرین کے لیے زیادہ مناسب وقت پر میچ شروع ہوسکتے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس سے قبل رواں سال کے اوائل میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھی اسی طرح کا شیڈول اپنایا تھا، جس کے تحت ایسٹ کوسٹ کے میچوں کو بھارت میں پرائم ٹائم میں دیکھا جاسکے گا۔ مناسب مقام تلاش کرنا ایک چیلنج ہے، امریکا میں کرکٹ کی سہولیات محدود ہیں اور نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں ورلڈ کپ کے لیے استعمال ہونے والے ماڈیولر اسٹیڈیم کو ایونٹ کے فوری بعد ختم کر دیا گیا تھا۔

دیگر ممکنہ مقامات میں ڈیلاس، ٹیکساس، فورٹ لاؤڈرڈیل اور فلوریڈا شامل ہیں، جنہوں نے ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی بھی کی تھی۔ میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے میچز فی الحال ڈیلاس اور شمالی کیرولائنا میں کھیلے جاتے ہیں لیکن کیلیفورنیا میں کرکٹ کا کوئی مستقل انفراسٹرکچر موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کو باقاعدہ طور پر شامل کر لیا گیا

ایل اے 28 منتظمین موجودہ مقامات کو استعمال کرتے ہوئے اخراجات کو کم رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن کیلیفورنیا میں بہت کم مناسب کرکٹ مقامات موجود ہیں۔ اولمپکس میں 1900 کے بعد کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے، جب یہ آخری بار پیرس اولمپکس میں کھیلی گئی تھی۔ کرکٹ کے علاوہ بیس بال، سافٹ بال، فلیگ فٹبال، اسکواش اور لیکروس جیسے نئے کھیل بھی ایل اے 28 میں ڈیبیو کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تھراپی کے ساتھ ساتھ ورزش اور اچھے دوستوں کی صحبت ذہنی سکون کے لیے ناگزیر ہے، زارا نور عباس

آن لائن ملازمت کے متلاشی ہوشیار: جعلی کلاؤڈ فلیئر کے ذریعے  بڑا فراڈ بے نقاب

اسلام آباد کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا جم غفیر، انتظامیہ کی اہم ہدایت

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

’میں نے ہر اصول کی خلاف ورزی کی‘، کمپنی کا پورا ڈیٹا بیس ٹھکانے لگانے کے بعد اے آئی ایجنٹ کلاڈ کا اعتراف

ویڈیو

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

ماں کی دعا، بیٹا کرکٹ کمنٹیٹر بن گیا

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی