ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے سیمی فائنل میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک سنسنی خیز اور ہائی وولٹیج مقابلہ متوقع ہے لیکن بھارتی میڈیا اور اسپانسرز ایسا نہیں چاہتے اس لیے اہم میچ سے قبل اسپانسر پیچھے ہٹ گئے۔
ہندوستانی اسپانسر ’ایز مائی ٹرپ‘ کے سربراہ نشانت پٹی سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم انڈین ٹیم کو ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں شاندار کارکردگی پر دل سے مبارکباد دیتے ہیں، آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈ لیگ، کیا بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں کپتان شاہد آفریدی ہوں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیمی فائنل صرف ایک اور میچ نہیں ہے۔ دہشت گردی اور کرکٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہم بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی ایسے ایونٹ کی حمایت نہیں کر سکتے جو دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرے۔
India vs Pakistan – WCL Semi-Final
We applaud Team India @India_Champions for their outstanding performance in the World Championship of Legends, you’ve made the nation proud.
However, the upcoming semi-final against Pakistan is not just another game, Terror and cricket cannot…
— Nishant Pitti (@nishantpitti) July 30, 2025
نشانت پٹی نے مزید کہا کہ ہم نے ہندوستانی عوام کی آواز سن لی ہے، کل بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے سیمی فائنل میچ سے ’ایز مائی ٹرپ‘ کا کوئی تعلق نہیں ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ چیزیں کھیل سے بڑھ کر ہوتی ہیں۔ سب سے پہلے ملک، بعد میں کاروبار۔
یہ بھی پڑھیں: ’انڈیا کس منہ سے کھیلے گا!‘ شاہد آفریدی کے طنز پر ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا
یاد رہے کہ پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو شکست دی، دوسرے میچ میں بھارت کی جانب سے بائیکاٹ کے باوجود پاکستان نے تیسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرایا، جبکہ چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے زیر کیا تھا۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پہلی پوزیشن ہے، جنوبی افریقہ کی دوسری اور آسٹریلیا کی تیسری پوزیشن ہے، اس طرح سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت 31 جولائی کو مدمقابل ہوں گے جبکہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔