وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے عوام کے لیے چین کی تیار کردہ جدید، ماحول دوست اور سہولیات سے آراستہ الیکٹرک ٹرین کی ویڈیو جاری کر دی۔ انہوں نے جدید سفری سہولیات سے آراستہ ٹرین کے لاہور پہنچنے کا اعلان بھی کر دیا۔
مریم نواز نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر لکھا کہ جنوبی ایشیا کی پہلی اے آر ٹی (خودکار ریل ریپڈ ٹرانزٹ) لاہور پہنچ گئی ہے۔ یہ بغیر پٹری کے چلتی ہے، ربڑ کے ٹائروں پر دوڑتی ہے اور 300 مسافروں کو لے جا سکتی ہے۔ یہ جدید، کم خرچ اور ماحول دوست روایتی ٹرانسپورٹ کا متبادل ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی اس کا آزمائشی سفر کینال روڈ پر کیا جائے گا۔
South Asia’s first ART (Autonomous Rail Rapid Transit) has arrived in Lahore. It is track-less, runs on rubber tires & carries 300 passengers. It is a modern, cost-effective & environment-friendly alternative to conventional transport. Test run on canal road soon Insha’Allah! pic.twitter.com/NNMJAB9qXS
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 29, 2025
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ترقی کر رہا ہے۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے علاوہ دوسرے شہر بھی ہیں لیکن آپ سارا پیسہ لاہور پر ضائع کر رہی ہیں۔
Punjab is progressing ♥️🇵🇰
— Haseeb Ahmed 🇵🇰 (@IHaseebAhmed27) July 29, 2025
کئی صارفین نے مطالبہ کیا کہ ایسی ٹرینیں پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی لائی جائیں۔
جہاں کئی صارفین وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کا مذاق بنایا۔ ڈاکٹر ارسلان خالد نے لکھا کہ پنجاب میں ربڑ کے ٹائروں پر چلنے والی ٹرین آ گئی یہ نا قابل یقین ہے۔
Damn! It runs on Rubber tires,Unbelievable ! https://t.co/V9YD3odBOM
— Dr Arslan Khalid (@arslankhalid_m) July 29, 2025
ایک صارف نے کہا کہ پلیز کنال روڈ کو چھوڑ دیں پہلے ہی بہت رش ہوتا ہے اگر یہ بھی اس پے چلے گی تو پھر باقی ٹریفک کہاں جائے گی۔
میم پلیز کنال روڈ کو چھوڑ دیں پہلے ہی بہت رش ہوتا ہے اگر یہ بھی اس پے چلے گی تو پھر باقی ٹریفک کہاں جائے گی
— Asim Sheikh (@ShMAsim3) July 29, 2025
ہارون راشد کا کہنا تھا کہ عقل مندی اسی میں ہے کہ پہلے سے موجود بس سروس کو لاہور کے ہر کونے تک پھیلایا جائے، نہ کہ عوامی خرچ پر ٹرینوں اور ٹراموں سے کھیل کھیلا جائے۔
I think, sensible is to first spread already exxisting bus service to all nooks and corners of Lahore instead of playing like toys with trains and trams on public expense https://t.co/I3FmSVHdNQ
— Haroon Rashid (@TheHaroonRashid) July 30, 2025