لیجنڈز لیگ، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھارت کا انکار، بھارتی میڈیا

بدھ 30 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پاکستان کے خلاف  کے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کردیا ہے، جس سے پاکستان کی براہ راست فائنل میں جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈز لیگ، پاک بھارت سیمی فائنل سے قبل اہم اسپانسر پیچھے ہٹ گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم نے روایتی حریف کے خلاف میدان میں اترنے سے صاف انکار کرتے ہوئے بدھ کو فیصلہ سنا دیا۔

بھارت چیمپیئنز کی ٹیم نے جمعرات کو شیڈول سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نہ صرف کھلاڑی بلکہ ٹورنامنٹ کے ایک بڑے اسپانسر ’ایز مائی ٹرپ نے بھی اس میچ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

سابق کھلاڑیوں کی مخالفت اور اسپانسر کی علیحدگی

بھارتی ٹیم کے اس فیصلے کی حمایت بعض سابق بھارتی کرکٹرز نے بھی کی ہے، جن میں سریش رائنا اور شیکھر دھون شامل ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے پہلے ہی عوامی طور پر پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر رکھا تھا۔

اس حوالے سے ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی نشانت پِٹّی نے کہا ’ہم بھارت چیمپیئنز کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہیں، لیکن پاکستان کے خلاف سیمی فائنل محض ایک کھیل نہیں، دہشتگردی اور کرکٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہم ایسے کسی بھی ایونٹ کی حمایت نہیں کرسکتے جو پاکستان جیسے ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرے۔‘

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز: پاک بھارت میچ منسوخ ہونے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا

انہوں نے مزید کہ کہ ایز مائی ٹرپ بھارت کے عوام کے جذبات کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان کے خلاف کسی بھی میچ سے خود کو علیحدہ کرتا ہے۔‘

 بھارت کے لیے یہ ٹورنامنٹ ملا جلا رہا۔ بھارت نے جنوبی افریقہ چیمپئنز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں ڈی آر ایس طریقے سے 88 رنز کی شکست کھائی، جس کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف بھی مسلسل ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا واحد پوائنٹ پاکستان کے خلاف منسوخ شدہ میچ سے ملا تھا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری گروپ میچ میں صرف 13.2 اوورز میں فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

کیا بھارت اب سیمی فائنل کھیلے گا؟

ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے فوری طور پر کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا کہ بھارت کے انکار کے بعد سیمی فائنل کا کیا ہوگا، یا پاکستان چیمپیئنز کو فائنل میں براہِ راست رسائی دی جائے گی، تاہم اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیلتی تو پاکستان براہ راست فائنل میں چلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ