ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز: پاک بھارت میچ منسوخ ہونے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ کیے جانے پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ کرکٹ کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، ماضی میں ہم نے کرکٹ کے ذریعے اپنے تعلقات بہتر کیے ہیں، اور اسپورٹس ڈپلومیسی سے بہتر کچھ نہیں کیونکہ یہ دلوں کو قریب لاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا خوف، پاک بھارت لیجنڈز کرکٹ میچ منسوخ، شائقین میں شدید مایوسی

ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم بیٹھ کر بات نہیں کریں گے، مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ مزید بڑھیں گے۔ اگر ہر معاملے کو سیاست سے جوڑ دیا جائے تو پھر کسی مسئلے کا حل ممکن نہیں۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ وہ برمنگھم میں کھیلنے آئے تھے اور بھارت کے خلاف میچ کے لیے بھرپور تیاری بھی کی تھی، لیکن اگر بھارت نے کھیلنا ہی نہیں تھا تو پہلے ہی مطلع کر دیتے۔

انہوں نے بتایا کہ پوری پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے پُرجوش تھی تاکہ دونوں ٹیمیں آپس میں مل بیٹھ کر بات چیت کر سکیں، کیونکہ جو قوم آگے بڑھنا چاہتی ہے، وہ چھوٹی باتوں پر نہیں لڑتی۔

سابق کپتان نے کہاکہ کسی کو بھی اپنے ملک کے لیے شرمندگی کا باعث نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے انکشاف کیاکہ بھارتی ٹیم کھیلنے آئی تھی لیکن ایک فرد کے رویے نے پوری ٹیم کو مایوس کیا۔ آفریدی کے مطابق ’ایک آدھ انڈا خراب ہو تو اس کا اثر سب پر پڑتا ہے۔‘

انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے اسپورٹس ہے، اسپورٹس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ اگر کسی کو ان سے کوئی مسئلہ تھا تو وہ اسٹیڈیم ہی نہ آتے، لیکن میچ کو منسوخ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج اتوار کو برمنگھم میں میچ ہونا تھا، تاہم ٹورنامنٹ منتظمین کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ میچ منسوخ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کی جانب سے پہلے مطالبہ کیا گیا تھا کہ شاہد آفریدی کو پلیئنگ الیون سے باہر رکھا جائے۔ بھارتی کھلاڑی شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے میچ کھیلنے کی مخالفت کی۔

بھارتی میڈیا میں بھی اس میچ کے انعقاد پر تنقید کی گئی اور شدید دباؤ کے باعث منتظمین نے میچ منسوخ کرنا ہی بہتر سمجھا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025: پاکستان چیمپیئنز نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرادیا

واضح رہے کہ ڈبلیو سی ایل کے افتتاحی میچ میں محمد حفیظ کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ کے دیگر میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی محنتی قوانین اور آئی ایل او معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کا فیصلہ، اسحاق ڈار

پنجاب میں 14 ہزار سے زائد بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل، اسموگ کے خلاف اقدامات کے نتائج سامنے آنے لگے، مریم اورنگزیب

باپ، بہنوں اور بیٹی کے قتل کا معاملہ، کیا اس خاندان نے مارنے کے علاوہ کچھ نہیں سیکھا؟ جسٹس ہاشم کاکڑ

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی ڈیزاسٹر فنانسنگ سہولت منظور

نئی فلم میں نکولس کیج کی حیران کن اداکاری، جان میڈن کی شخصیت مکمل طور پر اپنا لی

ویڈیو

پاکستان میں نئے صوبے کب اور کیسے بنیں گے؟

مرکزی مسلم لیگ کب بنی، 2024 میں کتنے ووٹ لیے اور اب ضمنی انتخاب میں ووٹوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

کیا مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد کی قیادت کرتے ہوئے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟

پانچ سوال، جو امریکا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے

کیا ایٹمی حملے ممکن ہیں ؟