پاکستان اور امریکا کی بحریہ نے شمالی بحر ہند میں مشترکہ مشق کی ہے، مشق کا مقصد باہمی روابط اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا بندرگاہوں پر خطرات سے نمٹنے کے لیے 2 روزہ مشقوں کا انعقاد
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز ’پی این ایس شمشیر‘ نے امریکی بحریہ کے جہاز ’یو ایس ایس فٹزجیرالڈ‘ کے ساتھ شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
امڈیا پر سختیاں اور پاکستان کے ساتھ مشقیں۔۔
امریکہ کتنا بدل گیا ہے۔۔پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کے جہاز فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق
مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کا فروغ تھا
مشق میں کئی پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں جن کا مقصد… pic.twitter.com/gcRkjrrK9k
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) July 30, 2025
مشق میں مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں، جن کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی اور عملی رابطے کو بہتر بنانا تھا۔ ان سرگرمیوں میں میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز، سمندری نگرانی اور مشق کے دیگر تکنیکی پہلو شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ نے بھارتی طیارے کا سراغ لگا کر مکمل نگرانی میں رکھا
مشق کا انعقاد پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے خطے میں سمندری سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس قسم کی مشقیں علاقائی سیکیورٹی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت کے تبادلے کو بھی بڑھاتی ہیں۔