لیجنڈز لیگ 2025: انڈیا کی دستبرداری، پاکستان چیمپیئنز فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے سیمی فائنل میں بڑا موڑ سامنے آگیا ہے، جہاں انڈیا چیمپیئنز کی جانب سے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پاکستان چیمپیئنز بغیر کھیلے ہی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ انڈیا چیمپیئنز نے پاکستان چیمپیئنز کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ ’عوامی جذبات‘ کو قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں لیجنڈز لیگ، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھارت کا انکار، بھارتی میڈیا

انڈیا چیمپیئنز نے گروپ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، اور وہ پاکستان چیمپیئنز کے خلاف ایک ہائی وولٹیج مقابلے کے لیے کوالیفائی کر چکے تھے۔ تاہم، میچ کنفرم ہونے کے بعد ہی غیر یقینی صورتحال نے جنم لیا، جس کا انجام دستبرداری کی صورت میں نکلا۔

ٹورنامنٹ آرگنائزرز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کھیل کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں جو دنیا میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔ تاہم، عوامی جذبات کا احترام ہمارے لیے اولین ترجیح ہے۔ انڈیا چیمپیئنز کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، اور پاکستان چیمپیئنز کی تیاری کو بھی سراہتے ہیں۔

اب پاکستان چیمپیئنز فائنل میں جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا چیمپیئنز کے خلاف ہفتہ کو مدِمقابل ہوں گے۔

یاد رہے کہ گروپ مرحلے میں پاکستان چیمپیئنز نے 5 میچز میں 9 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے سرفہرست پوزیشن حاصل کی تھی، جبکہ انڈیا چیمپیئنز چوتھی پوزیشن پر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا خوف، پاک بھارت لیجنڈز کرکٹ میچ منسوخ، شائقین میں شدید مایوسی

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انڈیا چیمپیئنز نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا ہو — وہ گروپ مرحلے میں بھی اسی فیصلے کے تحت میدان میں نہ اُترے تھے۔

اب تمام نگاہیں ہفتہ کو ہونے والے فائنل پر مرکوز ہیں، جہاں پاکستان چیمپیئنز ٹائٹل کے دفاع کے لیے میدان میں اتریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان