فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ بیرونِ ملک سے ڈیجیٹل طور پر آرڈر کی گئی اشیا اور خدمات پر یکم جولائی 2025 سے ڈیجیٹل آمدنی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری خوش آئند، مزید اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیرِاعظم
بدھ کے روز جاری کردہ نوٹیفکیشن SRO 1366(I)/2025 کے مطابق، ایف بی آر نے ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس ایکٹ 2025 کے سیکشن 15 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بیرونِ ملک سے کسی بھی شخص کی جانب سے ڈیجیٹل طور پر فراہم کی جانے والی اشیا یا خدمات پر مذکورہ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: تاجروں کا دباؤ یا پالیسی میں نرمی؟ ایف بی آر کا اہم اعلان سامنے آگیا
یہ نوٹیفکیشن یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی ڈیجیٹل تجارت کو سہولت فراہم کرنا اور بیرونِ ملک سے فراہم کی جانے والی خدمات پر دوہرا ٹیکس عائد ہونے سے بچاؤ ہے۔