چین: شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک، 80 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے شمالی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے بیجنگ، تیانجن اور صوبہ حبیہ شامل ہیں۔

بیجنگ کے می یون ضلع کے شمال مشرقی حصے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، جہاں کئی مکانات اور سڑکیں سیلاب اور مٹی کے تودوں کے باعث تباہ ہو گئیں۔ قومی موسمیاتی ادارے نے ریڈ الرٹ جاری کر رکھا ہے، جو انتباہ کا دوسرا بلند ترین درجہ ہے۔

حکام کے مطابق بیجنگ سے 80 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے، جبکہ 130 سے زائد دیہات بجلی سے محروم ہیں۔ ژینژوانگ گاؤں میں کیچڑ سے گاڑیاں ڈھک گئیں اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ دہائیوں کا بدترین سیلاب ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں 3 اگست تک ممکنہ سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

تیانجن میں بھی 10 ہزار سے زائد افراد کو نچلے علاقوں سے نکالا گیا، جبکہ صوبہ حبیہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد جاں بحق اور 4 لاپتا ہو گئے۔ کئی پہاڑی دیہات کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

چینی حکومت نے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جس میں فوج بھی شامل ہے۔ صرف صوبہ حبیہ میں 8 ہزار سے زائد افراد کو بچایا جا چکا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور کئی شہروں میں اب بھی سیلاب کا الرٹ برقرار ہے۔

صدر شی جن پنگ نے حکام کو ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے، فوری انخلا اور متاثرین کی بھرپور مدد کی ہدایت کی ہے۔ مرکزی حکومت نے امدادی کاموں کے لیے 490 ملین یوآن (قریباً 68 ملین ڈالر) جاری کیے ہیں، جبکہ بیجنگ کو اضافی 200 ملین یوآن دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی