’لیڈر جیل میں اور پی ٹی آئی وزرا سرکاری خرچ پر نمکین تکے انجوائے کررہے‘، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب ہوا جس میں مشعال یوسفزئی 86 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں۔

حکومت کی طرف سے آج خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اراکین اسمبلی کے لیے باربی کیو کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا۔

عرفان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خیبرپختونخوااسمبلی کی فضا دنبوں کے نمکین تکوں کی خوشبوں سے معطر ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سرکاری اخراجات پر یہاں نمکین تکوں کا مزہ لیں گے اس کے بعد 5 اگست کو عمران خان رہائی تحریک کے لیے مہم پر جائیں گے۔

صارف نے لکھا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کو وضو کا پانی نہیں دیا جارہا، ان کے کھانے کا خاص خیال نہیں رکھا جارہا اور یہاں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے وزرا اور ارکان اسمبلی کی خصوصی فرمائش پر ان کے لیے سرکاری خرچ پر نمکین تکہ تیار کیاجارہا ہے۔

فاروق یوسفزئی نے لکھا کہ اس کا مطلب ہے کہ عمران خان مائنس ہوگیا ہے اور کسی کو بھی اس کی پرواہ نہیں ہے۔

ایک ایکس صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ تحریکِ انصاف جس نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکا دیا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوا، پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئی تھیں۔

خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 73 ووٹ درکار ہوں گے، ایوان میں 28 آزاد امیدوار بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی