بیلجیئم نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ آئی سی سی کو بھجوا دیا

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیلجیئم کے وفاقی پراسیکیوٹرز نے 2 اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کی ایک اہم شکایت انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کو بھیج دی ہے۔ ان فوجیوں پر الزام ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والے مظالم میں ملوث رہے ہیں۔

یہ شکایت بیلجیئم میں قائم ‘ہند رجب فاؤنڈیشن’ اور ‘گلوبل لیگل ایکشن نیٹ ورک’ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ ان فوجیوں کو بیلجیئم میں ہونے والے ایک میوزک فیسٹول میں اپنے ملک کا جھنڈا لہراتے دیکھ کر گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں رہا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: بیرون ملک گرفتاریوں کا خدشہ، اسرائیل نے اپنے فوجیوں کو خبردار کردیا

فاؤنڈیشن نے تصدیق کی ہے کہ بیلجیئم کے وفاقی پراسیکیوٹر نے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے مقدمہ آئی سی سی کو ریفر کیا ہے۔

ہند رجب فاؤنڈیشن جو اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والی ایک 6 سالہ فلسطینی بچی کے نام پر قائم کی گئی ہے، کا کہنا تھا کہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث مشتبہ افراد کی رہائی انصاف پر عوامی اعتماد کو متاثر کرتی ہے اور اس سے ان مجرموں کو دوبارہ ایسے جرائم کرنے کی شہہ مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ میں نسل کشی کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں، ٹرمپ کی قریبی اتحادی بھی اسرائیل کیخلاف بول پڑیں

اسرائیل نے اس پیش رفت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیلجیئم کے ایک سفارتکار کو طلب کیا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے اس معاملے پر احتجاج ریکارڈ کروایا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ کشیدگی ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب غزہ میں انسانی بحران پر عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بیلجیئم نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ ایک فوجی طیارے کے ذریعے غزہ کے لیے خوراک اور طبی امداد اردن کے ذریعے بھیجے گا۔ ساتھ ہی بیلجیئم نے 27 دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ایک اعلامیے پر دستخط کیے ہیں جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے