مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون اور دفاعی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن اور تعاون پر گفتگو
ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دفاعی شعبے میں تعاون، مشترکہ فوجی تربیت اور انٹیلی جنس کے تبادلے کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
"صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات"
🔹باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
🔹پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
🔹دفاعی شراکت داری،… pic.twitter.com/UW65VTn6yS
— PMLN (@pmln_org) July 31, 2025
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین ہر مسلمان کے دل میں ایک خاص روحانی اور قلبی مقام رکھتی ہے اور پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔