پاکستان ٹینس فیڈریشن نے فنڈنگ کے مسائل پر قابو پانے، اسپانسر شپ کے حصول اور مقامی سطح پر نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹینس لیگ کے انعقاد کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹینس اسٹار میکائیل علی بیگ کی شاندار فتوحات، مسلسل 2 ٹائٹلز اپنے نام کرلیے
لیگ کے انعقاد کے لیے انفراسٹرکچر کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں نئے کورٹس کی تعمیر، پرانے کورٹس کو کور کرنے، ٹریننگ، کھلاڑیوں کی رہائش سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔
پی ٹی ایف نے اس حوالے سے وفاقی حکومت، وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) سمیت مختلف چیمبرز آف کامرس سے تعاون کے حصول کے لیے کوششیں کی ہیں۔
پاکستان ٹینس فیڈ ریشن کے صدر اور انٹر نیشنل ٹینس اسٹار اعصام الحق نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ پہلی ٹینس لیگ دنیا کی بہترین لیگ ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا دنیا میں سافٹ امیج اجاگر کرنے کے لیے دنیا کے ٹاپ ٹینس پلیرز کو پاکستان مدعو کیا جا رہا ہے اور کھلاڑیوں کو بہترین انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: ٹینس اسٹار طلحہ وحید نے سروسز کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
اعصام الحق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بھر میں پاکستان کا جھنڈا بلند ہوں اس لے نوجوان ٹینس پلیرز پرزیادہ فوکس کر رہے ہیں جبکہ جونیئر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے مثبت نتاج آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری انڈر14 ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو سری لنکا میں شکست دی اور رواں سال کے دوران ہم نے انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے کھلاڑیوں کو 21 والڈ کارڈ دیے۔
اعصام الحق نے بتایا کہ پی ٹی ایف آ ئندہ سال پہلی پاکستان ٹینس لیگ کا انعقاد کرنے جارہی ہے، میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے اسٹرکچر کو بہتر بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آی ٹی ایف کے صدر سے ملاقات میں پاکستان میں ٹینس کھیل کی بہتری پر بست چیت کی گی اور پاکستان میں ٹینس کھیل کا مستقبل روشن ہے۔
مزید پڑھیں: ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں ریٹائرمنٹ لے لی
وزیر داخلہ محسن نقوی کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے ٹینس کھیل کی ترقی کے لیے بھرپور سپورٹ کی ہے اور سی ڈی اے کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں ٹینس کورٹ بھی بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹینس کے انڈور کورٹس بنائے جائیں۔ ایک سوال کے جواب میں اعصام الحق نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ پاکستان لانا چاہتے ہیں۔
اعصام الحق کے مطابق ستمبر میں پیراگوے میں کھیلی جانے والی ڈیوس کپ ٹای کے لیے قومی اسکواڈ فائنل کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیوس کپ ٹیم میں مزمل مرتضیٰ، عقیل خان، حذیفہ عبد الرحمان، اعصام الحق اور میکایل علی بیگ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیم پیراگواے سے قبل ترکی میں 5 دن کا ٹریننگ سیشن کرے گی جبکہ ڈیوس کپ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں لگے گا۔
یہ بھی پڑھیے: ٹینس اسٹاراعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب، کیا مفادات کا ٹکراؤ پیدا ہوسکتا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ چند عناصر فیڈریشن کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں لیکن جہاں تک مثبت اور تعمیری تنقید کا تعلق ہے فیڈریشن ہمیشہ اس کا خیرمقدم کرے گی۔