چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ مصر، صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصر کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق تیسرے دو طرفہ مذاکرات میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی، وزیر دفاع و ملٹری پروڈکشن جنرل عبدالمجید احمد سقر، سوئز کینال اتھارٹی کے چیئرمین ایڈمرل اسامہ مونیئر ربیع اور جامعہ الازہر کے امامِ اعظم پروفیسر ڈاکٹر احمد محمد الطیب سے ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی نیول چیف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ان ملاقاتوں میں دوطرفہ عسکری تعاون، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے باہمی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تربیت، مشترکہ مشقوں اور دفاعی تعاون کے شعبوں میں وسعت دینے پر زور دیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق جامعہ الازہر کے امامِ اعظم ڈاکٹر احمد الطیب سے ملاقات میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی برداشت اور شمولیت پسندی کو فروغ دے کر دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کا مؤثر طریقے سے حل نکالا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے میں شرکت، عسکری حکام سے ملاقاتیں

مصری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

دورے کے آغاز پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مصری وزارتِ دفاع پہنچنے پر مسلح افواج کے ایک چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی