قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے متعلق الزامات، پی سی بی کا قانونی کارروائی کا اعلان

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تربیتی یا پریکٹس سیشنز کے دوران ایسا کوئی واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ افواہیں مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہیں، جن کا مقصد قومی ٹیم کے اندر بداعتمادی پیدا کرنا اور ٹیم کے اتحاد و وقار کو نقصان پہنچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سے اختلافات، قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن مستعفی

ترجمان پی سی بی کے مطابق یہ ایک منظم اور بددیانتی پر مبنی مہم ہے، جس کا مقصد نہ صرف کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ ساکھ کو متاثر کرنا ہے بلکہ پوری ٹیم کے ماحول کو خراب کرنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ قومی ٹیم کے اندرونی ماحول میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے، اور مبینہ طور پر ایک سینئر کھلاڑی، کپتان اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان تلخ کلامی یا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان دعوؤں کو بنیاد بنا کر ٹیم مینجمنٹ پر بھی سوالات اٹھائے گئے، جس پر کرکٹ مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔ تاہم پی سی بی نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ سب من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پی سی بی

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ ان الزامات کو پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں ہتک عزت اور سائبر کرائمز سے متعلق دفعات کے تحت مقدمات شامل ہوں گے۔ ایسے تمام افراد یا گروہوں کو قانون کے مطابق جواب دہ بنایا جائے گا جو اس جھوٹی مہم کا حصہ بنے۔

بورڈ نے عوام، میڈیا نمائندوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور غیر ذمہ دارانہ مواد کی تشہیر سے گریز کریں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں، اسٹاف اور قومی ٹیم کے تقدس کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ