پاکستان نے پہلے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلا گیا، جہاں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

صائم ایوب نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ فخر زمان 28 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

دیگر بیٹرز میں حسن نواز نے 24، فہیم اشرف نے 16، اور صاحبزادہ فرحان نے 14 رنز بنائے۔

کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے شیمار جوزف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ہولڈر، عقیل حسین اور شیفرڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 164 رنز ہی بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیں:امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرلیا، امریکا باہر

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب نے 2، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم نے ایک، ایک وکٹ لی۔

پاکستان کی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا؟

اس میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں یہ کھلاڑی شامل تھے:

۔صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (کپتان) حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم

پاکستان کی اس کامیابی کو شائقین نے سراہا اور آئندہ میچز میں مزید دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ