ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان کی نئی شکل بنے گی، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان کی نئی شکل بنے گی۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی نا اہلی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اور علی امین گنڈا پور اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ وہ خود کو بچانے کے لیے خدمات کی پیشکش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کی کال کے پیچھے بھی گھناؤنا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور پارٹی صدارت جانے کے بعد اب وزیراعلیٰ بھی نہیں رہیں گے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا پاکستان تحریک انصاف کی شکل بدلے جانے سے متعلق پہلے بھی پیش گوئیاں کرتے رہے ہیں۔ امسال اپریل میں بھی انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے، تحریک انصاف کا سکندر بننے کے لیے پارٹی میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔  جبکہ حکومت اور آرمی چیف دو جسم اور ایک جان کی طرح کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وہ کام نہیں کر رہے جو ان کے بھائی یا عمران خان نے کیا، اب پی ٹی آئی ن لیگی حکومت کی ضامن ہے ، متحدہ کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنےگی۔

یہ بھی پڑھیے عمر ایوب نے فیض حمید کی ویڈیو بنا کر آگے بھیجی، فیصل واوڈ کا اہم انکشاف

فیصل واوڈا  کا کہنا تھا کہ عمران خان غیر متعلق ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی اپنے بانی کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی کیونکہ وہ ان کی مقبولیت سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھ چکے ہیں کہ پارٹی انہیں دھوکا دے چکی، اوورسیز پاکستانیوں نے بھی پی ٹی آئی کی فنڈنگ روک دی ہے،علی امین گنڈا پور بھی بانی پی ٹی آئی کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں مگر گنڈاپور کو بچانے کے لیے حکومت کود پڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی