امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت ایک اسٹریٹجک اتحادی ہے، لیکن دونوں ممالک ہر معاملے پر مکمل اتفاق نہیں رکھتے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف اور روس سے تیل و اسلحہ خریدنے پر اضافی سزا کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی آئل ریفائنری پر یورپی یونین کی پابندیاں، وجہ کیا بنی؟
مارکو روبیو کے مطابق بھارت کا سستا روسی تیل خریدنا یوکرین میں روس کی جنگی کوششوں کو سہارا دے رہا ہے، جو امریکا اور بھارت کے تعلقات میں ’چبھتا ہوا نکتہ‘ بن چکا ہے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تعاون کے دیگر پہلوؤں پر کام جاری رکھے گا، مگر روس سے توانائی اور دفاعی خریداری پر تحفظات برقرار رہیں گے۔
دوسری جانب بھارت نے کہا ہے کہ وہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا اور امریکا کے ساتھ متوازن تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری رکھے گا۔