10 کروڑ روپے میں نمبر پلیٹ خریدنے والے تاجر مرحوم مزمل کریم پراچہ کون تھے؟

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف بزنس مین اور ڈائریکٹر ایمکے لائینز مزمل کریم پراچہ دبئی میں کینسر کی بیماری سے انتقال کر گئے، مزمل کریم 4 اگست 1993 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ مزمل کریم پراچہ نے چند ماہ قبل سندھ حکومت کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹ کی بولی میں حصہ لیا تھا اور مزمل کریم پراچہ نے اے 1 نمبر 10 کروڑ روپے میں خرید کر شہرت حاصل کی تھی۔ مزمل کریم پراچہ کو مختلف ماڈلز کی نئی اور پرانی گاڑیاں رکھنے کا بھی شوق تھا۔ ان کے گیراج میں دنیا کی مہنگی  ترین درجنوں گاڑیاں موجود تھیں، مرحوم کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب میں گاڑیوں کی من پسند نمبر پلیٹ اسکیم کا اجرا

مزمل کریم پراچہ پاکستان کی کاروباری اور ٹیکنالوجی کی دنیا کا ابھرتا ہوا نام تھا جنہوں نے کاروبار، ٹیکنالوجی، اور ڈیجیٹل شعبوں میں نمایاں کام کیا تھا۔

انہوں نے کامیاب کاروباری منصوبوں کی بنیاد رکھی، ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دیا، ان کی مہارت ای کامرس، مارکیٹنگ اور ٹیک اسٹارٹ اپس جیسے شعبوں میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں بڑی تبدیلی

سندھ حکومت کی جانب سے کچھ عرصہ پہلے منعقد ہونے والی پہلی پریمیئم نمبر پلیٹ نیلامی میں مجموعی طور پر 40 نمبر پلیٹس سے 67 کروڑ 54 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔ نیلامی  کا انعقاد سندھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا تھا۔ اس نیلامی کے دوران مزمل کریم پراچہ نے گاڑی کے لیے ایک نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے دے کر خریدی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن