چیف جسٹس آف پاکستان کی خیبر پختونخوا بار وفد سے ملاقات، قانونی معاونت اسکیم کا اعلان

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ برانچ رجسٹری پشاور میں خیبر پختونخوا کی 35 ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی جس میں عدالتی اصلاحات، قانونی معاون، اور وکلا کی تربیت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

چیف جسٹس نے وفد کو بتایا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار بار نمائندگان کو لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کا رکن بنایا گیا ہے تاکہ قانونی پالیسی سازی میں ان کی مؤثر شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے حالیہ فیصلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ عدلیہ کی مؤثر کارکردگی کے لیے عدالتی اصلاحات کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عدالتی اصلاحات کا ہر قدم سائلین کی ضروریات اور توقعات کے مطابق اٹھایا جائے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

چیف جسٹس نے لاپتہ افراد کے مسئلے، ضلعی عدلیہ پر دباؤ کی روک تھام، کمرشل مقدمات کے فوری فیصلے، اور ماڈل فوجداری عدالتوں کے قیام جیسے اہم اقدامات کا ذکر کیا۔ مزید اقدامات میں مقدمات کے فیصلوں کے لیے وقت کی حد، عدالت سے منسلک ثالثی، ویڈیو لنک کے ذریعے قیدیوں اور گواہوں کی پیشی، بائیومیٹرک تصدیق اور عدالتی افسران کی فلاح و بہبود شامل ہیں۔

انہوں نے ایک نئی قانونی معاونت اسکیم کا اعلان بھی کیا جس کے تحت مالی طور پر مستحق سائلین کو ہر سطح کی عدالت میں مفت وکیل فراہم کیا جائے گا۔ بار ایسوسی ایشنز عدالتوں کو وکلاء نامزد کریں گی تاکہ کوئی بھی شہری انصاف سے محروم نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمر ایوب کا چیف جسٹس کو خط، 9 مئی کے مقدمات میں عدلیہ کے کردار پر سوالات اٹھا دیے

چیف جسٹس نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے سی ایل ای پروگرامز میں وکلاء کی شرکت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ تربیت یافتہ وکیل ہی نظام عدل کو مؤثر بنا سکتے ہیں۔

اجلاس میں پسماندہ اضلاع میں عدالتی سہولیات کی کمی، شمسی توانائی، اور ڈیجیٹل رسائی جیسے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ چیف جسٹس نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ