پاک چین دوستی باہمی اعتماد کی عمدہ مثال اور نامساعد عالمی حالات میں بھی غیر متزلزل ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور اس کی تزویراتی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، آرمی چیف سید عاصم منیر

جی ایچ کیو میں جمعے کے روز چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ منفرد، وقت کی آزمائشوں میں کامیاب اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود بدستور مضبوط ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ واضح کیا کہ بدلتے ہوئے اسٹریٹجک حالات کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی ناقابل شکست رہی ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان آرمی اور پی ایل اے حقیقی معنوں میں حربی اور ہر لحاظ سے بھائیوں کی طرح ہیں اور ان کی پائیدار شراکت داری علاقائی استحکام کے فروغ اور مشترکہ تزویراتی مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد میں علاقائی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس: عسکری تعاون کی ضرورت بڑھ گئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے اس پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقعے پر میجر جنرل وانگ ژونگ، دفاعی اتاشی، چینی سفارت خانے کے دیگر افسران اور پاکستان کی تینوں افواج کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔

چیف آف آرمی اسٹاف و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پیپلز لبریشن آرمی کو اس کی 98 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے چین کے دفاع، سلامتی اور تعمیرِ وطن میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو سراہا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں علاقائی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس: عسکری تعاون کی ضرورت بڑھ گئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

اس موقعے پر چینی سفیر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور پی ایل اے کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ثابت قدم کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ چین کی تزویراتی شراکت داری میں پختہ عزم اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ