عمران خان کی گرفتاری: پاکستان کے کس شہر کے کون سے علاقے بند ہیں؟

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان کو منگل کی سہ ہہر اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیے جانے کے فورا بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے۔

یہ اعلان سامنے آنے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہونے والے احتجاج نے راستوں کو متاثر کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے، مارگلہ ہائی وے اور اسلام آباد ایکسپریس وے بند ہونے کی اطلاعات آئیں۔

راستوں کے متاثر ہونے اور بندش کی تصدیق کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے متاثرہ مقامات کی نشاندہی بھی کی۔

جڑواں شہر راولپنڈی میں مری روڈ اور صدر سمیت جی ٹی روڈ متاثر ہوئے تو ٹریفک معطل ہو گئی۔

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ریڈیو پاکستان اور صوبائی اسمبلی کی عمارت کے قریب احتجاج اور توڑپھوڑ کا سلسلہ شروع ہوا تو ہشتنگری، اسمبلی چوک کے علاقے بند ہو گئے۔

مردان، دیر اور صوابی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی رپورٹس سامنے آئیں تو متاثرہ مقامات کی بندش کی اطلاعات بھی ان کا حصہ تھیں۔

کراچی میں احتجاج کا ابتدائی مقام بننے والے شارع فیصل پر تحریک انصاف کے کارکن اور پولیس آمنے سامنے آئے تو شہر کی اہم سڑک پر ٹریفک معطل ہو گئی۔

لاہور میں کینال روڈ متاثر ہوا تو زمان پارک اور لبرٹی چوک کے اطراف بھی راستے بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

کوئٹہ میں احتجاج کی وجہ سے متعدد مقامات پر ٹریفک معطل رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی