آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہو گا: شاہ محمود نے پی ٹی آئی کی 6 رکنی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی گرفتاری پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق کے آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پارٹی کی 6 رکنی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔ کراچی میں اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے لیے آیا تھا جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

وائس چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ تحریک انصاف کا جھنڈا صبح عمران خان پاس تھا، اب میرے ہاتھ میں ہے اور اگر میری گرفتاری کا بھی منصوبہ ہے تو یہ جھنڈا کسی اور کے ہاتھ میں چلا جائے گا۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ عوام کو اس امپورٹڈ حکومت اور چور ٹولے کے خلاف باہر نکل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے کسی پر حملہ نہیں کرنا۔ پر امن طریقے سے اپنی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا فوج سے کوئی جھگڑا نہیں کیوں کہ فوج ہماری اپنی ہے۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ پی ڈی ایم سرکار کا یہ ٹولہ کیا کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp