مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا جعلی مقابلہ، مقامی لوگوں نے امیت شاہ کا دعویٰ مسترد کردیا

اتوار 3 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی شہریوں اور سیاسی تجزیہ کاروں نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے کہ داچھی گام میں ایک حالیہ فوجی کارروائی کے دوران 3 نوجوانوں کو پہلگام حملے میں ملوث ہونے پر مارا گیا۔

کشمیریوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک جعلی مقابلے کا نتیجہ ہے، جس میں بے گناہ نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مقامی لوگوں نے امیت شاہ کی جانب سے شہید نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دینے کی کوشش کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوان شہید کردیے

شہریوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے آپریشن سندور میں بری طرح ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کے لیے یہ جعلی کارروائی رچائی تاکہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کو چھپایا جا سکے اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا سکے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں مودی حکومت داخلی دباؤ کا سامنا کر رہی ہے، خصوصاً آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد اپوزیشن اور کانگریس کی بڑھتی ہوئی تنقید سے بچنے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں نے اس کارروائی کی ٹائمنگ پر بھی سوالات اٹھائے ہیں، کیونکہ یہ واقعہ بھارتی پارلیمنٹ کے  اس اجلاس کے دوران پیش آیا، جہاں پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

کشمیری عوام اور سیاسی تجزیہ نگاروں کا متفقہ مؤقف ہے کہ بھارتی حکومت ایسے جعلی مقابلوں اور جھوٹے دعووں کے ذریعے زمینی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی پامالیوں سے ہٹائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی