ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں کی کرنسی برآمد

اتوار 3 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈکوارٹرز کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث منظم گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کورنگی انڈسٹریل ایریا سے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران گرفتار ملزمان محمد جنید اور وسیم کے قبضے سے 8 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔

یہ افراد موٹر سائیکل کے ذریعے غیرقانونی رقوم کی ترسیل میں ملوث تھے۔

ملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے صائمہ لگژری ہومز میں ایک اور چھاپہ مارا، جہاں سے بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی، لیجرز اور دیگر شواہد برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی کرنسی میں 99 لاکھ روپے نقد، 13,500 برطانوی پاؤنڈ، 6,300 امریکی ڈالر، 14,500 سعودی ریال، 10,900 یو اے ای درہم، 1,150 یورو اور 8,000 تھائی بھات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 23 لاکھ روپے مالیت کے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس بھی ضبط کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ایف آئی اے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی نیٹ ورک کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟