بارسلونا میں معرکۂ حق، جشنِ آزادی ریلی اور کانفرنس، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک سے اظہارِ وفا

اتوار 3 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین کے شہر بارسلونا میں جشنِ آزادی معرکۂ حق کے عنوان سے ایک پُرجوش ریلی اور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور وفاداری کا اظہار کیا۔

ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور POAF یورپ کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام میں یورپ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ریلی اور کانفرنس میں نئی نسل کی شرکت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان صرف ایک زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ دلوں کی دھڑکن ہے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا اور نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں شریک شرکا نے پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا کو گرما دیا۔

پاکستان کے سبز ہلالی پرچموں اور ملی نغموں سے ماحول ایک نیا رنگ اختیار کر گیا۔

پروگرام میں بطور چیف گیسٹ عبدالقاد جیلانی شریک ہوئے، جبکہ تمغۂ خدمت یافتہ ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر، چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، گیسٹ آف آنر کے طور پر اور POAF یورپ کے مرکزی صدر اعجاز پیارا مہمانِ خاص کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

تقریب میں منسٹر آف انفارمیشن و براڈکاسٹنگ عطاء تارڑ کے ایڈوائزر ذیشان پال، اٹلی سے چوہدری امجد پرویز آف موجیانوالہ، ملک نعیم (برطانیہ)، اور یورپ کے دیگر ممالک سے شریک شخصیات نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن اسپین کے صدر کامران خان نے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہوگا اور ملک و اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سوات کے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں

انہوں نے کہا کہ ہم وطن کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

تقریب کی ایک خوبصورت جھلک شاہ نواز رانجھا نامی بچے کی دلکش تقریر تھی جس میں اُس نے پاکستان کے روشن مستقبل کا نقشہ کھینچا۔

پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ اسپین میں موجود مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، رفاہی اور تعلیمی حلقوں کی شخصیات نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا عملی مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق میں بھارت نے پاکستانی قوم کو یکجا کیا

تقریب میں یورپ کے دس مختلف ممالک سے فہمیدہ شخصیات نے شرکت کر کے معرکۂ حق جشنِ آزادی کو چار چاند لگا دیے۔ یوں یہ پروگرام ملی جذبے اور یکجہتی کے مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی