کراچی کے مسائل کا حل کیسے ممکن ہے؟ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نسخہ بتادیا

اتوار 3 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جب تک متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) والے ’صاحب‘ سے ’بھائی‘ نہیں بنتے، کراچی کے مسائل کا حل ممکن نہیں۔

ایکسپو سینٹر میں جاری ’مائی کراچی فیسٹیول‘ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کی حالیہ سیاسی شناخت پر طنزیہ انداز میں کہاکہ وہ حیران ہیں کہ ایم کیو ایم کس طرح تبدیل ہو گئی ہے، اور اگر وہ اپنی سابقہ پہچان کی طرف لوٹ آئے تو حالات میں بہتری آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قائم مقام گورنر کے اختیارات کا معاملہ: کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

انہوں نے کہاکہ کراچی کے منتخب عوامی نمائندوں نے شہری مسائل کو اسمبلیوں میں مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے، اور جلد ہی وزیراعظم کے سامنے کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کے ذریعے وصول کیے گئے 50 ارب روپے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

گورنر کامران ٹیسوری نے کہاکہ کراچی چیمبر کے مسائل دراصل ایم کیو ایم کے مسائل ہی ہیں، اور اگر چیمبر متحدہ میں ضم ہو جائے تو یہ اتحاد مشترکہ مسائل کے حل میں مؤثر ہو سکتا ہے۔ ان کے بقول دنیا کے کئی ممالک میں صنعت کاروں اور تاجروں کو 200 فیصد تک سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر کراچی کے تاجر بجلی، پانی، گیس اور امن کا مطالبہ کرتے ہیں تو یہ کسی صورت غلط نہیں، اور اگر انہیں یہ سہولتیں نہیں مل رہیں تو ضروری ہے کہ ایم کیو ایم کے نمائندوں کو سیاسی طور پر مضبوط بنایا جائے۔

گورنر نے اعتراف کیاکہ ہر جگہ لفافے کی مانگ کی شکایات موجود ہیں، متحدہ نے وفاقی حکومت سے 40 ارب روپے حاصل کیے ہیں، جن میں سے 20 ارب روپے موصول ہو چکے ہیں اور یہ رقم کراچی کے منصوبوں پر خرچ کی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری اگر صنعتی اور تجارتی علاقوں میں ترقیاتی کام چاہتی ہے تو ایم کیو ایم کے نمائندوں سے رابطہ کرے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کے 2 منصوبے کے ذریعے کراچی کو 10 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا، جبکہ مصطفیٰ کمال کے-3 سے اتنی ہی مقدار میں پانی شہر کو دے چکے ہیں۔ تاہم اگر کے-4 سے 26 کروڑ گیلن پانی درکار ہے تو ایم کیو ایم کا میئر آنا ناگزیر ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہاکہ کراچی کی حالت اب صرف افسوس کے قابل ہے، یہ شہر پہلے کیا تھا اور اب کس حال میں پہنچ چکا ہے، اس پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ افسوس یہ ہے کہ ووٹ مانگنے کے وقت ہی کراچی کو یاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ایم کیو ایم میں کسی قسم کی جاگیردارانہ سوچ نہیں پائی جاتی اور یہی جماعت کراچی کا اصل مقدمہ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق صرف دعوؤں سے کام نہیں چلے گا، فیصلے کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کا روشن مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر نے نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سیکھنے کی ترغیب دی اور کہا کہ مستقبل کی معیشت اسی سمت میں جا رہی ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو آگے بڑھانا ہے تو دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہوں گی، اور جو قومیں اتحاد و عزم سے چلتی ہیں، وہی کامیاب ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی