تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا جنہوں نے ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں یکساں مقبولیت حاصل کی ہے ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے تعلقات کی خبریں منظرِ عام پر رہی ہیں۔ ان کی عبد الرزاق کے ساتھ ایک تصویر بہت وائرل ہوئی تھی جو زیورات کی دکان میں لی گئی تھی، تب سے صارفین کا خیال تھا کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اب حال ہی میں تمنا بھاٹیا نے ایک شو کے دوران وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے مطابق تو میری عبد الرزاق سے شادی بھی ہو چکی تھی۔ انہوں ںے ساتھ ہی کہا ’مذاق مذاق میں عبدالرزاق‘۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر عبدالرزاق اور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کی دوستی کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟

 اداکارہ نے عبدالرزاق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاف کیجیئے گا سر آپ کے تو دو تین بچے ہیں۔ میزبان کے سوال پر کہ آپ دونوں کہاں ملے تھے انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ایک جیولری اسٹور میں ملے تھے جس کی اوپننگ میں ہم دونوں شریک تھے۔

تمنا بھاٹیا نے ویرات کوہلی سے منسوب افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت برا لگتا ہے کیونکہ میں ان سے صرف ایک دن کے لیے ملی تھی اور شوٹ کے بعد نہ کبھی بات ہوئی، نہ ملاقات۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2010 میں تمنا بھاٹیا اور ویرات  کوہلی کی ایک کمرشل شوٹ کی تصویر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹرعبدالرزاق نے اسٹیج اداکارہ دیدار سے منگنی کیوں توڑی؟

واضح رہے کہ اداکارہ تمنا بھاٹیا اداکار وجے ورما کے ساتھ تعلق میں تھیں، لیکن یہ جوڑی رواں سال کے آغاز میں الگ ہو گئی۔ اگرچہ دونوں نے سوشل میڈیا پر علیحدگی کی خبروں کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی، تاہم افواہیں گردش کرتی رہیں کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔ وجے اور تمنا کے درمیان تعلقات کی افواہیں اُس وقت زور پکڑیں جب انہیں 2023 میں نئے سال کی تقریب کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی