حج 2026: آج سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز، پہلی قسط 9 اگست تک جمع کرائی جا سکتی ہے

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق، درخواست دہندگان آج سے نامزد بینکوں اور سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق، رجسٹرڈ افراد کے لیے درخواستوں کی جانچ اور ابتدائی قسط جمع کرانے کا عمل ’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر ہوگا، اور یہ مرحلہ 4 اگست سے 9 اگست تک جاری رہے گا۔

محمد عمر نے بتایا کہ نشستیں باقی ہونے کی صورت میں نئے درخواست گزار 11 اگست سے 16 اگست تک درخواست دے سکیں گے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ جیسے ہی تمام نشستیں مکمل ہو گئیں، مزید درخواستوں اور رقوم کی وصولی کا عمل روک دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: حج 2026 :غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواست دے سکیں گے

وزارت کے مطابق، حج 2026 کے لیے متوقع پیکیج 11.5 سے 12.5 لاکھ روپے کے درمیان ہوگا، جس میں قربانی کی رقم بھی شامل ہے۔ دوسری قسط یکم نومبر 2025 سے وصول کی جائے گی۔

ترجمان نے ایک اہم پالیسی تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عمر کی بالائی حد اور ایک سے زائد مرتبہ حج پر جانے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو حج کا موقع مل سکے۔ تاہم، انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ یکم مارچ 2014 کے بعد پیدا ہونے والے بچے حج کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔

محمد عمر بٹ نے تمام خواہشمند افراد پر زور دیا کہ وہ بروقت درخواستیں جمع کروا کر اپنے لیے نشستیں محفوظ کریں، تاکہ حج 2026 کی سعادت حاصل کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی