’دی اکانومسٹ‘ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے عالمی کردار اور سفارتی حکمتِ عملی کا کلیدی معمار قرار دیدیا

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے اپنے تازہ شمارے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے بدلتے عالمی کردار اور نئی سفارتی حکمتِ عملی کا کلیدی معمار قرار دیا ہے۔ مضمون میں فیلڈ مارشل کی قیادت کو سراہتے ہوئے انہیں امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو نئی جہت دینے والا قائد کہا گیا ہے۔

جریدے کے مطابق، فیلڈ مارشل کی 18 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی نجی ملاقات جنوبی ایشیا میں ایک نئے سفارتی باب کا آغاز تھی۔ اسی ملاقات کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر اس پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا، جبکہ پاکستان کے لیے صرف 19 فیصد ٹیرف نافذ کیا گیا جو ایک واضح تجارتی ترجیح کی علامت ہے۔

دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ امریکا، پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدوں، اسلحے کی فراہمی اور انسدادِ دہشتگردی کے تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے، جو خطے میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا مظہر ہے۔ مضمون کے مطابق، امریکی دفاعی حلقے پاکستان کی داعش کے خلاف کارروائیوں کا اعتراف کر چکے ہیں اور پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں اور نائٹ وژن آلات فراہم کرنے پر غور جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر

دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمتِ عملی نے پاکستان کو چین، خلیجی ریاستوں اور امریکا کے ساتھ متوازن تعلقات کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ ان کے بھارت کے ساتھ سخت مؤقف کے بعد ان کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی پالیسی ساز اب بھارت کی تخریبی سرگرمیوں اور داخلی دباؤ کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں سرمایہ کار، ٹیکنالوجی کمپنیز اور عالمی سفارت کار براہ راست ان سے رابطے میں ہیں۔ خاص طور پر امریکا کے کرپٹو اور مائننگ سیکٹرز کے سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

دی اکانومسٹ کا یہ مضمون اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان اب خطے کا فعال پالیسی ساز اور اسٹرٹیجک پلیئر بن چکا ہے اور اس نئی شناخت کے معمار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی