بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت، وفاق و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف دائر متعدد درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ مجوزہ ایکٹ مقامی زمینوں پر قبضے کے مترادف ہے اور اس سے صوبے کے وسائل پر غیر ملکی کمپنیوں کا کنٹرول قائم ہونے کا خدشہ ہے۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ میں مقامی آبادی کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے، جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے لشکری خان رئیسانی نے صوبائی مائنز اینڈ منرل ایکٹ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

سیاسی رہنما نوابزادہ لشکری رئیسانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکٹ بین الاقوامی کمپنیوں کو بلوچستان کی زمینوں پر قابض کرنے کی کوشش ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے جس کے خلاف ہر قانونی و سیاسی فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

نوابزادہ لشکری رئیسانی نے مزید اعلان کیا کہ اس متنازع ایکٹ کے خلاف جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی تاکہ تمام جماعتیں مل کر اس قانون کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری مؤخر کیوں کی گئی؟

واضح رہے کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو نوابزادہ لشکری رئیسانی، جمیعت علما اسلام، نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پشتونخوامیپ) اور دیگر سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر چیلنج کر رکھا ہے۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد معاملہ 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

برطانوی پاکستانی نے گاڑی پر لندن سے لاہور کا سفر محض 5 دنوں میں کیسے مکمل کیا؟

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟