حارث رؤف کا ’فارمنگ اورا‘ کی طرز پر جشن موضوع بحث بن گیا، یہ کہانی کیا ہے؟

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فارمنگ اورا کی طرز پر منایا جانے والا جشن سوشل میڈیا پر ایک نیا وائرل رجحان بن چکا ہے، جو حال ہی میں کرکٹ کے میدان میں بھی کافی مقبول ہو رہا ہے۔ پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے تیسرے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین جیول اینڈریو کو آؤٹ کرنے کے بعد اسی انداز میں جشن منایا۔

حارث رؤف کی جانب سے انڈونیشین بچے کے انداز میں وکٹ لینے کے بعد کیا گیا یہ جشن سوشل میڈیا پر خاصی شہرت حاصل کر رہا ہے۔ یہ واقعہ پانچویں اوور میں پیش آیا جب حارث نے جیول اینڈریو کو 24 رنز پر آؤٹ کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے حارث رؤف کی سیلبریشن پر مختلف تبصرے کے۔ اقدس رحمان نے لکھا کہ حارث رؤف کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی سیلیبریشن کمال کی تھی۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا حارث رؤف سچ میں یہ کر رہے ہیں؟

جہاں کئی صارفین ان کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ بس یہی کر سکتے ہیں ہیں، انہوں نے بولر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’ایک میچ میں وکٹ باقی میں رنز کھا کر سر پکڑ لے گا‘۔

مریم نامی صارف کا کہنا تھا شادی میں لڑکے ایسے ڈانس کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انڈونیشیا کے ایک بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ کشتی ریس کے دوران اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک منفرد ڈانس کر رہا تھا، جسے ’فارمنگ اورا ‘ کا نام دیا گیا۔ یہ ڈانس عالمی سطح پر بہت مقبول ہوا اور کئی مشہور شخصیات نے بھی اسے اپنایا۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے